مناسک حج کا آغاز، منی میں سب سے بڑی خیمہ بستی قائم

مناسک حج کا آغاز، منی میں سب سے بڑی خیمہ بستی قائم

رواں سال 15 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں
مناسک حج کا آغاز، منی میں سب سے بڑی خیمہ بستی قائم

ویب ڈیسک

|

14 Jun 2024

سعودی عرب میں 8 ذی الحجۃ کے ساتھ ہی مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے اور منی میں سب سے بڑی خیمہ بستی قائم ہوگئی جہاں دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی۔

وادی منی جو مکہ مکرمہ سے 5 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے، یہاں پر 26 لاکھ عازمین کیلیے خیمہ بستیاں قائم ہیں جبکہ 1 لاکھ سے زائد ایئرکنڈیشنز خیمے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

ذی الحج کا آٹھواں دن جسے یوم الترویہ بھی کہا جاتا ہے، وہ دن ہے جب مسلمان عرفات کے دن کی تیاری کے لیے منیٰ آتے ہیں۔

اسی دن، عازمین خانہ کعبہ کے طواف کرتے اور 7 چکر لگاتے ہیں جبکہ حجر اسود کو چھوتے ہیں، یہ طریقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہے۔

Millions of pilgrims head from Makkah to Mina as Hajj begins

دوپہر میں حجاج کعبہ کے قریب صفا اور مروہ پہاڑوں کی طرف جائیں گے۔ وہ حضرت اسماعیل کی والدہ حضرت ہاجرہ کی اپنے بیٹے کے لیے پانی کی تلاش کو یاد کرنے کے لیے پہاڑیوں کے درمیان سات بار چکر لگائیں گے۔

اس کے بعد عازمین 9 ذی الحج کو فجر کے وقت میدان عرفات کی طرف روانہ ہوں گے جہاں مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔

پھر غروب آفتاب کے وقت حجاج عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔ بعد میں، وہ رمی (شیطان کو کنکریاں) مارنے کیلیے پتھر جمع کریں گے۔

اس کے بعد 10 ذوالحج عازمین قربانی کر کے سر منڈوائیں گے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس سال دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج مقدس کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!