21 hours ago
امریکا، سفاک شخص نے بھائی کو قتل کر کے آنکھ نکال کر کھالی، بلی کو جلا دیا

ویب ڈیسک
|
2 Mar 2025
امریکہ کے شہر پرنسٹن میں ایک خوفناک اور وحشیانہ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنے بھائی کو بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد اس کی آنکھ نکال کر کھا لی جبکہ گھر کی پالتو بلی کو بھی آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق، 31 سالہ میتھیو ہرٹگن نے اپنے 26 سالہ بھائی جوزف ہرٹگن کو وحشیانہ طور پر مارا پیٹا اور چاقو سے وار کر کے ہلاک کر دیا۔
واقعے کی اطلاع خود ملزم میتھیو ہرٹگن نے پولیس کو دی۔ جب اہلکار موقع پر پہنچے تو انہوں نے جوزف ہرٹگن کی مسخ شدہ لاش، خون میں لت پت چاقو، کانٹا اور ایک پلیٹ دیکھی، جس سے شبہ ہوا کہ ملزم نے اپنے مقتول بھائی کے جسم کے کچھ حصے کھائے ہیں۔
اس کے علاوہ، وہاں جلی ہوئی بلی کی باقیات بھی پائی گئیں، جو ظاہر کرتی ہیں کہ ملزم نے پالتو بلی کو بھی آگ لگا دی تھی۔ پولیس نے موقع پر ہی میتھیو ہرٹگن کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق، قتل کے لیے چاقو اور گالف کلب دونوں کا استعمال کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور تفتیش جاری ہے۔
"این ڈی ٹی وی" کے مطابق، واقعے سے چند ماہ قبل ملزم میتھیو ہرٹگن نے فیس بک پر ایک پراسرار نظم پوسٹ کی تھی، جس میں چاقو، خون اور آنکھوں سے بہتے خون کا ذکر تھا۔
اس نتظم کے اشعار خوفناک قتل کے مناظر سے حیران کن حد تک مشابہت رکھتی ہیں۔ پولیس اب اس نظم کو بھی تفتیش کا حصہ بنا رہی ہے، تاکہ ملزم کے ذہنی حالت اور ارادوں کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔
ملزم میتھیو ہرٹگن کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ تفتیشی ٹیم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ ملزم نے اپنے بھائی کو قتل کرنے کے بعد اس کی آنکھ کیوں نکالی اور کھائی۔ اس کے علاوہ، پالتو بلی کو آگ لگانے کے پیچھے کیا محرکات تھے، یہ بھی تفتیش کا اہم پہلو ہے۔
یہ واقعہ پرنسٹن شہر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بنا ہے۔ لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ کس طرح ایک شخص اپنے ہی بھائی کے ساتھ اس قدر وحشیانہ حرکت کر سکتا ہے۔
پولیس نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلانے کے لیے تمام قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments
0 comment