امریکا کا حماس رہنمائوں پر پابندیوں کا اعلان
Webdesk
|
20 Nov 2024
واشنگٹن: امریکہ نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے چھ سینیئر حکام پر پابندیاں لگا دیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعلان امریکی وزارت خزانہ نے گزشتہ روز کیا ۔
فلسطینی مزاحمتی گروپ جس کے ساتھ امریکہ چاہتا ہے کہ اسرائیل کی جنگ بندی ہو جائے اور اسرائیلی یرغمالی رہا ہو سکیں۔
وزارت خزانہ نے ان نئی پابندیوں کے حوالے سے کہا جن رہنمائوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں یہ غزہ سے باہر ہیں، ان کے علاوہ ان میں حماس کے عسکری ونگ کے سینیئر رہنما ہیں۔ علاوہ ازیں حماس کے لیے فنڈز جمع کرنے والے بھی ان میں شامل ہیں۔
یہ پابندیاں لگانے کا مقصد امریکی محکمہ خزانہ نے حماس کی فنڈنگ میں رخنہ ڈالنا بتایا ہے۔ان میں حماس کے عسکری ونگ کے عبدالرحمان اسماعیل اور عبدالرحمان غنیمت ، ان دنوں ترکیہ میں مقیم ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ کئی کامیاب عسکری کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ ان کے علاوہ ترکیہ میں ہی موجود دو اور رہنما ہیں جو روس کے ساتھ امور کو دیکھنے کے ذمہ دار ہیں۔
Comments
0 comment