امریکا کا مغربی ملکوں سے فوج واپس بلانے کا منصوبہ تیز

امریکا کا مغربی ملکوں سے فوج واپس بلانے کا منصوبہ تیز

جرمنی میں مجموعی طور پر امریکہ کے 35000 فوجی تعینات ہیں
امریکا کا مغربی ملکوں سے فوج واپس بلانے کا منصوبہ تیز

Webdesk

|

31 May 2026

واشنگٹن: امریکہ نے مغربی ممالک اور اپنے اہم نیٹو اتحادیوں کے ہاں موجود امریکی فوجوں کی فوری اور ہنگامی بنیادوں پر واپس بلانے کی منصوبہ بندی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 امریکہ ماہ جون میں اپنے نیٹو اتحادیوں کے سامنے اپنی تجاویز بھی رکھنے والا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق امریکہ کی طرف سے ماہ مئی میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جرمنی سے اپنے 5000 فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔ یہ اعلان امریکہ اور جرمنی کے درمیان ایران کے خلاف 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں پیدا اختلافات کے بعد کیا گیا تھا۔

امریکہ اور اس کے یورپی نیٹو اتحادیوں کے درمیان ایرانی جنگ نے ایک بڑی دراڑ پیدا کر دی ہے۔ کیونکہ کسی بھی یورپی ملک نے اس مشکل ہوتی چلی جانے والی جنگ میں امریکہ کی مدد نہیں کی۔

جرمنی میں مجموعی طور پر امریکہ کے 35000 فوجی تعینات ہیں۔ یہ فوجی نیٹو کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کے لیے جرمنی میں ہیں۔ تاہم کسی بھی دوسرے یورپی ملک کے مقابلے میں جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد زیادہ ہے۔

توقع کی جاتی ہے کہ امریکہ اپنے فوجیوں کو اپنے اعلان کے مطابق چھ ماہ سے ایک سال کے دوران واپس امریکہ بلا لے گا۔ اخبار نے البتہ اس سلسلے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں کہ امریکہ اس انخلا کے منصوبے کو کتنا تیز کرے گا۔ نہ ہی بتایا گیا ہے کہ کس جگہ سے ترجیحا پہلے فوجی واپس بلائے جائیں گے۔

البتہ ماہ جون میں امریکہ انخلا کا یہ منصوبہ یورپی اتحادیوں کے سامنے رکھ دیا جائے گا۔ادھر پینٹاگون کی طرف سے اس رپورٹ پر کسی فوری تبصرے سے گریز کیا گیا ہے۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جہاں نیٹو فورسز کے لیے امریکی خدمات دیتے چلے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ بلکہ وہ اپنے ان یورپی اتحادی قائدین میں سے کئی کا مذاق بھی اڑاتے رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!