امریکا کا اسرائیل سے کھربوں روپے کا اسلحہ اور بلڈوزر دینے کا معاہدہ

ویب ڈیسک
|
2 Mar 2025
واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالرز کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔
امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 3 ارب ڈالر کا اسلحہ اور بلڈوزرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز 3 ارب ڈالر کا اسلحہ، بلڈوزرز اور دیگر آلات اسرائیل کو فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس میں غزہ پر استعمال ہونے والا امریکی ساختہ اسلحہ بھی شامل ہے۔ امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو 2.4 ارب ڈالر کے باڈیزبم اور دیگر ہتھیاروں کی فروخت پر دستخط کردیے ہیں جب کہ 675.7 ملین ڈالر کے دیگر بموں، کٹس اور 295 ملین ڈالر کے بلڈوزرز سمیت دیگر سامان فروخت کرنے کے معاہدوں پر بھی دستخط کردیئے گئے ہیں۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکا سے اسرائیل نے بلڈوزر غزہ کیلیے خریدے ہیں تاکہ ٹرمپ کے متنازع منصوبے کو عملی جامع پہنایا جائے اور یہاں ایک نیا شہر آباد کیا جاسکے۔
Comments
0 comment