امریکا کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی

ویب ڈیسک
|
4 Mar 2025
امریکی ریاستوں شمالی کیرولینا اور جنوبی کیرولینا میں جنگلاتی آگ کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست شمالی اور جنوبی کیرولینا کے جنگلات میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس نے اتوار کو مزید شدت اختیار کرلی۔
رپورٹ کے مطابق آگ نے 1200 ایکڑ رقبے کو جلاکر راکھ کردیا ہے۔محکمہ حکام نے رہائشیوں کی حفاظت کے لیے کچھ علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں۔
امریکی نیشنل ویدر سروس نے خشک نباتات اور کم نمی کی وجہ سے آگ کے بڑھتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ پر قابو پانے اور مزید تباہی کو روکنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔
حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ آگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جیسے کہ آتش بازی سے گریز کرنا اور جنگلاتی علاقوں میں سگریٹ نوشی نہ کرنا۔
جنگلاتی آگ کے واقعات میں اضافے کے ساتھ ہی، حکومتی ادارے اور رضاکار تنظیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر چکی ہیں۔
Comments
0 comment