امریکا میں بس اُلٹ گئی ، 7 افراد جان سے گئے

امریکا میں بس اُلٹ گئی ، 7 افراد جان سے گئے

ریاست مسیسپی کے شہر وِکسبرگ میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا، بس الٹنے سے کئی افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکا میں بس اُلٹ گئی ، 7 افراد جان سے گئے

Webdesk

|

1 Sep 2024

امریکا میں ایک بس خوفناک حادثے کی زد میں آگئی، جس کے باعث 7افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق ریاست مسیسپی کے شہر وِکسبرگ میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا، بس الٹنے سے کئی افراد ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق ایک بس درجنوں مسافروں کو لے کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ بس سڑک سے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں 7 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں ایک 6 سالہ بچہ اور ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جبکہ بس میں زیادہ تر مسافر لاطینی امریکا سے تعلق رکھتے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!