2 hours ago
امریکا میں اندھا دھند فائرنگ سے 8 بچے ہلاک
فائرنگ کا واقعہ لوزیانا کے شہر شریو پورٹ میں پیش آیا۔
Webdesk
|
20 Apr 2026
امریکی ریاست لوزیانا میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 8 بچے جان سے گئے۔
میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوزیانا کے شہر شریو پورٹ میں پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے ایک ہی علاقے کے 3 مختلف گھروں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 8 بچے زندگی کی بازی ہار گئے ، ہلاک بچوں کی عمریں ایک سے 14 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔
واقعے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں اسے ہلاک کر دیا۔
Comments
0 comment