امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد چوتھی مرتبہ ویٹو کردی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں دس منتخب ممالک نے قرارداد پیش کی تھی
ویب ڈیسک
|
20 Nov 2024
امریکا نے نئے صدر کے انتخاب کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد ویٹو کردی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں دس منتخب ممالک نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پیش کی جس میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس قرارداد کے حق میں دس منتخب ممالک کے علاوہ چار مستقبل ممالک نے بھی ووٹ دیے مگر امریکا نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اسے ویٹو کردیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف تین بار جنگ بندی کی قراردادوں کو امریکا اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ویٹو کرچکا ہے۔
Comments
0 comment