امریکا اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

امریکا اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

تہران میں 31 جولائی کو حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران نے ہر صورت بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے
امریکا اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

Webdesk

|

4 Aug 2024

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

تہران میں 31 جولائی کو حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران نے ہر صورت بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ گزشتہ روز ایک ایرانی اخبار کی جانب سے یہ دعوی بھی سامنے آیا تھا کہ ایران اسرائیل کے مختلف شہروں کو نشانہ بنائے گا اور ممکن ہے کہ ان تمام افراد کے گھروں کو نشانہ بنایا جائے جو اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں ملوث ہیں۔

 دوسری جانب اٹلی کی آئی ٹی اے ایئرویز نے شرق اوسط میں جغرافیائی سیاسی پیش رفت کے تناظر اور اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے 6اگست تک اسرائیل جانے اور وہاں سے آنے وا کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ بات ایئر لائن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہی۔اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں ہفتے کوہونے والے حملے میں 12بچوں اور نو عمروں کی ہلاکت کے بعد سے لبنان میں اسرائیل کی جوابی کارروائی کا امکان ہے جس کے پیش نظر متعدد ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ یا معطل کر دی ہیں۔دوسری جانب حزب اللہ نے گولان کی پہاڑیوں پر حملے کے الزام کی تردید کی ہے۔

اس کے علاوہ پولینڈ کی سرکاری فضائی کمپنی ایل او ٹی نے علاقے میں کشیدگی کے غیر معمولی حد تک بڑھ جانے کے بعد اسرائیل اور لبنان کیلئے8پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق فضائی کمپنی کے ترجمان نے بتایاکہ یہ فیصلہ سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی کمپنی کشیدگی کے حالات میں ایران اور لبنان کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کرنا چاہتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!