امریکی حکومت نے 13 ممالک کے تارکین کیلیے امیگریشن درخواستیں روک دیں

امریکی حکومت نے 13 ممالک کے تارکین کیلیے امیگریشن درخواستیں روک دیں

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ممالک کے ناموں کی فہرست جاری
امریکی حکومت نے 13 ممالک کے تارکین کیلیے امیگریشن درخواستیں روک دیں

ویب ڈیسک

|

3 Dec 2025

امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 13 ممالک کے تارکین کے داخلے، امیگریشن اور گرین کارڈ سمیت تمام امیگریشن درخواستوں کا عمل فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔

سرکاری میمورنڈم کے مطابق یہ فیصلہ حال ہی میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا۔ حملہ آور ایک افغان شہری تھا جس نے ایک گارڈ کو فائرنگ کر کے ہلاک جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

میمورنڈم میں جن ممالک کا ذکر ہے ان میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔

ان ممالک کے شہریوں پر رواں سال جون میں بھی جزوی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے صومالی باشندوں کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ “ہم انہیں اپنے ملک میں نہیں چاہتے۔”

جنوری میں دوبارہ منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ نے امیگریشن پر کنٹرول کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی ایجنسیوں کے اہلکار مختلف شہروں میں تعینات کیے ہیں تاکہ امیگریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ اس دوران پناہ  کے خواہش مند بہت سے افراد کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت قانونی امیگریشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور تمام اقدامات کو “قومی سلامتی کے تحفظ” کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔

مذکورہ ممالک کے شہریوں کی تمام زیرِ التوا درخواستوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، اور ضرورت پڑنے پر ان کے دوبارہ انٹرویوز بھی کیے جائیں گے تاکہ ہر ممکن سیکیورٹی اور عوامی تحفظ کے خدشات کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!