امریکی مصنف جیفری شان کنگ اور اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

امریکی مصنف جیفری شان کنگ اور اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

شان کنگ ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ تحریکوں کی حمایت کے لیے شہرت رکھتے ہیں
امریکی مصنف جیفری شان کنگ اور اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

Webdesk

|

11 Mar 2024

امریکا کے معروف لکھاری اور نسل پرستی کے خلاف ہمیشہ کلمہ حق بلندکرنے والے انسانی حقوق کے کارکن جیفری شان کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ نے رمضان المبارک کی پہلی شب اسلام قبول کرلیا۔ 

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں مقیم پروفیسر خالد بیدون نے انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو شیئر کی جس میں شان کنگ اور ان کی اہلیہ کی دائر اسلام میں داخل ہوتے دیکھاجاسکتا ہے۔ 

شان کنگ ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ تحریکوں کی حمایت کے لیے شہرت رکھتے ہیں، وہ ناصرف ایک لکھاری بلکہ نسل پرستی کے خلاف ہمیشہ آواز اُٹھاتے رہے ہیں۔

اس سے قبل 25دسمبر کو شان کنگ کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے پر ان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کر دیا گیا تھا۔

شان کنگ نے 2017 میں اپنی ٹوئٹ میں کہاتھاکہ میں تقریباً 15 سال تک ایک عیسائی پادری تھا، آج سفید فاموں کی بالادستی اور امریکی تعصب کو عیسائیت کا روپ دھارتے دیکھ کر مجھے نفرت آتی ہے۔ 

معروف لکھاری نے فلسطینیوں کے حقوق کے لئے آواز اُٹھانے پر 60 لاکھ سے زائد فالوورز والے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی پر مایوسی ظاہر کی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!