47 mins ago
امریکی شہر ڈیلس میں دھماکہ، ہلاکتیں
امدادی آپریشن اب ریکوری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے
Webdesk
|
29 May 2026
ڈیلس: امریکی شہر ڈیلس کے علاقے اوک کلف میں اپارٹمنٹ کمپلیکس میں گیس دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق دو دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے جنہوں نے خود اسپتال پہنچ کر علاج کروایا۔
ڈپٹی فائر چیف مارک ڈی بیری نے میڈیا کو بتایا کہ امدادی آپریشن اب ریکوری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور امکان ہے کہ یہ کارروائیاں مزید دو سے چار گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ وقت تک جاری رہیں گی۔
Comments
0 comment