امریکی شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کا مشورہ

امریکی شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کا مشورہ

جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے وہ منی پور، مقبوضہ کشمیر، اور ملک کے وسطی اور مشرقی حصوں کا سفر نہ کریں۔
امریکی شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کا مشورہ

Webdesk

|

25 Jul 2024

واشنگٹن : امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس میں انہیں ہدایت کی کہ جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے وہ منی پور، مقبوضہ کشمیر، اور ملک کے وسطی اور مشرقی حصوں کا سفر نہ کریں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے لیے ایک نظرثانی شدہ ٹریول ایڈوائزری میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ امریکی شہری بھارت میں احتیاط کریں بعض کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھارت کو لیول 4 پر رکھا ہے جس کے مطلب ہے کہ بھارت کے متعدد علاقے غیر محفوظ ہیں۔

ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا کہ دہشت گردی اور شہری بدامنی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جموں اور کشمیر کا مرکزی علاقہ (مشرقی لداخ کے علاقے اور اس کے دارالحکومت لیہہ کے علاوہ)کا سفر نہ کریں۔

علاوہ ازیں مسلح تصادم کے امکان کی وجہ سے پاک بھارت سرحد کے 10 کلومیٹر، وسطی اور مشرقی ہندوستان اور تشدد اور جرائم اور منی پور میں دہشت گردی کی وجہ سے سفر کرنے سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ، امریکی محکمہ نے امریکیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کی وجہ سے شمال مشرقی ریاستوں کے سفر پر نظر ثانی کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!