امریکی اور سوئس شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کی ہدایت

امریکی اور سوئس شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کی ہدایت

وزارت نے کہا کہ سوئش شہریوں کو لبنان فوری طور اپنے ذرائع سے چھوڑ دینا چاہیے
امریکی اور سوئس شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کی ہدایت

Webdesk

|

2 Aug 2024

برن: امریکی اور سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے کے واقعات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے حالات سکیورٹی کی وجہ سے خراب ہے ، کسی بھی وقت معاملات زیادہ بگڑ سکتے ہیں جیسا کہ اسرائیل مخصوص افراد کو فی الحال نشانہ بنا رہی ہے لیکن اس میں وسعت بھی ہو سکتی ہے۔

وزارت نے کہا کہ سوئش شہریوں کو لبنان فوری طور اپنے ذرائع سے چھوڑ دینا چاہیے۔ تاہم وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ لبنان سے سوئس شہریوں کا یہ انخلا رضاکارانہ ہوگا اور اپنے اخراجات خود برداشت کرنے کی بنیاد پر ہوا۔

وزارت نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ بیروت میں سوئس سفارت خاننہ کھلا رہے گا اور معمول کے مطابق اپنا کام کرتا رہے گا۔

وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر کوئی سوئز شہری اس ٹریول ایڈوائزری کے بعد بھی لبنان میں رکنا چاہتا تو اسے خبر رہے کہ صورت حال زیادہ کشیدہ ہونے پر بھی حکومت کے وسائل محدود ہوں گے اور محدود وسائل کے باعث انخلا کا آپریشن بھی محدود ہی ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!