مشرق وسطی میں فریقین کشیدگی بڑھانے سے باز رہیں، امریکا

مشرق وسطی میں فریقین کشیدگی بڑھانے سے باز رہیں، امریکا

امریکا مشرق وسطی میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کررہا ہے۔
مشرق وسطی میں فریقین کشیدگی بڑھانے سے باز رہیں، امریکا

Webdesk

|

7 Aug 2024

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کی صورتحال نازک ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا مشرق وسطی میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کررہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں، یہ بہت اہم ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ تمام فریق کسی معاہدے پر پہنچنے کے راستے تلاش کریں، فریقین کو تاخیر یا ناں کہنے کی وجہ نہیں ڈھونڈنی چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!