مسجد الحرام کے زائرین کے لیے لاکھوں افطار پیکٹس کا انتظام

مسجد الحرام کے زائرین کے لیے لاکھوں افطار پیکٹس کا انتظام

6 مرکزی دروازوں پر سامان وصول کرنے کے مقامات اور 2 بچوں کی میزبانی کے مراکز شامل ہیں۔
مسجد الحرام کے زائرین کے لیے لاکھوں افطار پیکٹس کا انتظام

Webdesk

|

2 Mar 2025

مکہ مکرمہ: الحرمین الشریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام کے زائرین کے لیے 56 لاکھ افطار پیکٹ کا انتظام کر رکھا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق الحرمین الشریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران زائرین کے لیے 56 لاکھ افطار پیکٹ کا انتظام کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں انتظامیہ کی تیاریوں میں 120.3 ہزار لائٹس، 33 ہزار نماز کے کارپٹ، 20 ہزار زمزم کے کولر، 11 ہزار سے زائد ملازمین، 10 ہزار دستی وہیل چیئرز اور 8ہزار اسپیکرز شامل ہیں۔

اسی طرح مسجد نبوی کے اندر زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے 519 برقی زینے، 400 برقی گولف گاڑیاں، 236 نماز کے مقامات، 196 دروازے، 194 لفٹس اور 9.5 ہزار وضو خانے فراہم کیے گئے ہیں۔

رمضان کے دوران مہمانانِ رحمان کی خدمت کے لیے ادارے کی جامع کاوشوں میں 5 مقامات پر احرام کھولنے کے لیے مخصوص جگہیں، 2 سامان رکھنے کے مراکز، 6 مرکزی دروازوں پر سامان وصول کرنے کے مقامات اور 2 بچوں کی میزبانی کے مراکز شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!