متحدہ عرب امارات: پاکستان مخالف پوسٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Webdesk
|
1 Aug 2024
امارات: اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق نے یواے ای میں رہنے والے یا جانیوالے پاکستانیوں کو خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 لاکھ سے زائد پاکستانی متحدہ عرب امارات میں موجودہیں، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے گریز کریں۔
یو اے ای قونصل جنرل نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر منفی پوسٹ شیئر کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، منفی پوسٹ شیئر کرنے پر عمر قید یا 14 سے 15 سال کی قید ہوسکتی ہے۔
بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ پاکستان کیخلاف منفی پوسٹ کولائک کرنے پربھی ایکشن لیاجائیگا، پاکستانی شہریوں کو مشورہ دوں گا قوانین کی پاسداری کریں ، اس سے قبل اس معاملیپر سزائیں اور ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستانیوں کیلئے ویزے نہیں روک رہے، اس سال وزٹ ویزا ہزار گنا اور ورک ویزے دگنے جاری کئے۔
قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کے پاس ہر قسم کے اجناس کم لاگت میں موجودہیں، پاکستان فوڈسیکیورٹی کے ذریعے یو اے ای کے ساتھ جڑ سکتا ہے، کھجور و دیگر شجر کاری کراچی میں کرنے کے مفید اثرات ہوسکتے ہیں۔
Comments
0 comment