مودی نے کرپٹ اور مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دیدی

مودی نے کرپٹ اور مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دیدی

بی جے پی اور اتحادیوں کے 28 وزراء کے خلاف فوجداری مقدمات جبکہ 19 کے خلاف خواتین سیمتعلقہ مقدمات شامل ہیں
مودی نے کرپٹ اور مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دیدی

Webdesk

|

14 Jun 2024

نئی دہلی : اقتدارکی ہوس نے مودی کو اندھا کر کے کرپٹ اور مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے پر مجبور کردیا۔

بی جے پی کے ممبر اور وزیرداخلہ بندی کمار سنجے کے خلاف 42 مقدمات درج ہیں جن میں سے 30 سے زائد سنگین الزامات خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ہیں،مودی کی کابینہ میں حلف اٹھانے والے چھ وزراء  کے اثاثے 100 کروڑ روپے سے زائد ہیں۔

بی جے پی اور اتحادیوں کے 28 وزراء  کے خلاف فوجداری مقدمات جبکہ 19 کے خلاف خواتین سیمتعلقہ مقدمات شامل ہیں،بی جے پی کے دو ارکان مغربی بنگال میں قتل کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 مختلف وزارتوں کا حلف اٹھانے والے 72 میں سے 71 وزراء کسی نہ کسی جرم میں ملوث ہیں۔بی جے پی کے شانتنو ٹھاکر پر 23 اور سکانتا مجمدار پر 16 خواتین کے خلاف سنگین جرائم اور نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات درج ہیں۔

 بی جے پی کے دیگر اہلکاروں جن میں سریش گوپی اور جوال اورم شامل ہیں پر خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات درج ہیں، بی جے پی کے آٹھ وزراء جن میں امت شاہ، شوبھا کرندلاجے، دھرمیندر پردھان، گری راج سنگھ اور نتیا نند رائے شامل ہیں، پر نفرت انگیزی کو بڑھاوا دینے کے مقدمات درج ہیں۔

71 میں سے 70 وزراء کروڑ پتی ہیں اور ان کے اثاثہ جات کم از کم سو کروڑ روپے سے زائد ہیں،بی جے پی اور اتحادیوں کے خلاف حملے، قتل، عصمت دری اور اغوا جیسے سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیںمودی سرکار کی کابینہ اس بات کا واضح ثبوت ہیکہ تیسرے دور حکومت میں بھی بھارت میں مجرمانہ اور غیر انسانی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!