امیر قطر کی والدہ کا یحیی سنوار کو زبردست خراج تحسین
ویب ڈیسک
|
19 Oct 2024
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی والدہ شیخہ موزہ بنت ناصر نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مقتول سربراہ یحییٰ سنوار کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے مائیکروبلاگنگ سائٹ X پر ایک پوسٹ میں کہا، "یحییٰ نام کا مطلب ہے وہ جو زندہ ہے۔ وہ [اسرائیل] مر چکے ہیں لیکن وہ زندہ ہے"۔
شیخہ موزا نے مزید کہا، "اس کے نام کی طرح، یحییٰ بن زکریا، وہ زندہ رہے گا اور وہ ختم ہو جائیں گے۔"
واضح رہے کہ ایک روز قبل حماس نے بھی سنوار کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رفح میں انہیں اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے بعد گھر میں نظر رکھنے کیلیے ڈرون بھیجا تو کمرے میں ایک شخص صوفے پر زخمی حالت میں بیٹھا تھا، جس نے اپنے قریب آنے پر چڑھی ڈرون کو مارنے کی کوشش کی۔
اس کے بعد وہ شخص شہید ہوگیا اور یہ کوئی عام نہیں بلکہ حماس کے سربراہ یحیی سنوار تھے۔
Comments
0 comment