مزاحمت واحد راستہ، یمن کی قوم ضرور فتحیاب ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر

Webdesk
|
17 Mar 2025
تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مزاحمت ہی واحد راستہ ہے، یمن کی قوم ضرور فتح یاب ہوگی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ مسلم اقوام کے مضبوطی سے کھڑے ہونے سے امریکا اور اتحادی خوف میں مبتلا ہیں، یہ مزاحمت کارآمد ثابت ہوگی۔
دوسری جانب امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کے روز یمنی حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے ہیں جبکہ حوثیوں کی جانب سے فائر کیا گیا ایک میزائل یمن کے قریب سمندر میں گرا، میزائل امریکا کیلئے بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ نے امریکا اور یمنی حوثیوں سے ایک دوسرے پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments
0 comment