نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

Webdesk
|
9 Apr 2025
بیجنگ: چین کے صوبے ہیبائی میں واقع نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے پیش آیا۔ریسکیو حکام نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔
آگ لگنے کے فوری بعد نرسنگ ہوم میں بزرگ افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
Comments
0 comment