نیا موبائل لینے والے 16 سالہ لڑکے کو دوستوں نے ٹریٹ نہ دینے پر قتل کردیا

نیا موبائل لینے والے 16 سالہ لڑکے کو دوستوں نے ٹریٹ نہ دینے پر قتل کردیا

پولیس کے مطابق واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا، ملزمان کی عمریں 16 سال ہیں
نیا موبائل لینے والے 16 سالہ لڑکے کو دوستوں نے ٹریٹ نہ دینے پر قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

26 Sep 2024

نیا موبائل فون خریدنے والے نوجوان کو دوستوں نے کھانا نہ کھلانے پر بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے شاہراہ میں پیش آیا جہاں سڑک کنارے ملنے والے خون کے دھبوں کی تحقیقات کا نیا انکشاف ہوا۔

پولیس کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد جب اسپتالوں کو چیک کیا گیا تو وہاں پر معلوم ہوا کہ 16 سالہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں لایا گیا تھا جو خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور تین ملزمان کو گرفتار کیا جو مقتول کے دوست اور اُس کے ہم عمر اور نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سچن کے نام سے ہوئی جس کے گرفتار دوستوں نے بتایا کہ سچن نے نیا موبائل خریدا اور پھر ہمیں دعوت نہیں دی، جس پر اُس سے جھگڑا ہوا اورپھر ایک دوست نے چھری ماری جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!