نائیجیریا کی فوج کا اپنے ہی شہریوں پر ڈرون حملہ، میلاد کی محفل میں شریک 85 افراد شہید

نائیجیریا کی فوج کا اپنے ہی شہریوں پر ڈرون حملہ، میلاد کی محفل میں شریک 85 افراد شہید

فوج نے باغیوں کی میٹنگ کی اطلاع پر میلاد النبی ﷺ کی تقریب پر ڈرون حملہ کیا
نائیجیریا کی فوج کا اپنے ہی شہریوں پر ڈرون حملہ، میلاد کی محفل میں شریک 85 افراد شہید

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2023

افریقی ملک نائیجیریا کی فوج نے باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران معصوم شہریوں کی جانب سے سجائی گئی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 85 سے زاہد افراد شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے ڈرون حملہ اپنے ہی شہریوں پر کردیا اور جس تقریب پر یہ بم مارا گیا اُس میں 300 سے زائد افراد شامل تھے جن میں بچے اور خواتین بھی ہیں۔

نائیجیریا کی فوج نے کدونا ریاست کی کونسل ایگابی میں واقع بیری گاؤں میں جنگجو باغیوں کی ایک میٹنگ کی اطلاع پر ڈرون حملہ کر دیا لیکن وہاں میلاد النبی کی تقریب جاری تھی۔

فوج کے ترجمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے پر انکوائری کی جائے گی اور آئندہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نائیجیریا نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 120 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق 85 افراد کی تدفین کردی گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!