نیتن یاہو کے گھر پر حملہ ہم نے کیا، حماس کا اعلان
ویب ڈیسک
|
23 Oct 2024
لبنانی کے مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ "اسلامی مزاحمت نے سیزریا آپریشن اور نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔"
اس سے پہلے، اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ان کے بیڈروم کی کھڑکی کو نشانہ بنایا ہے۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بعد میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ نیتن یاہو اور ان کا خاندان حملے کے وقت گھر پر نہیں تھے۔
اب اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس خبر کو شائع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون نے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نقصان پہنچایا، جس سے ان کے بیڈروم کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
تاہم خصوصی حفاظتی شیشے کی وجہ سے ڈرون اندر داخل نہیں ہو سکا۔ اسرائیلی میڈیا نے نیتن یاہو کے گھر کے تباہ شدہ حصے کی تصاویر جاری کیں۔ ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی جس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کا متاثرہ حصہ دکھایا گیا ہے۔
ڈرون حملے کے بعد نیتن یاہو نے واقعے کو قاتلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی ایجنٹوں نے بہت بڑی غلطی کی۔
Comments
0 comment