نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے موساد چیف کو قطر بھیج دیا
Webdesk
|
12 Jan 2025
دوحہ: غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں، اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے موساد چیف کو قطر بھیج دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایک جانب نہتے فلسطینیوں پر مسلسل مہلک حملے کر رہا ہے، تو دوسری جانب تل ابیب کا اعلی سطح مذاکراتی وفد قطر پہنچا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا کو قطر بھیجا ہے، اسرائیل کے فوجی اور سیاسی مشیر بھی قطر پہنچ رہے ہیں۔ موساد سربراہ قطری حکام سے جنگ بندی سے متعلق بات چیت کریں گے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہے، جنگ بندی مذاکرات کے بعد فوجیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے گا۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطی اسٹیووٹکوف نے بھی اسرائیل کا دورہ کیا ہے، جہاں انھوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی، اور غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے پر بات کی گئی۔
Comments
0 comment