21 hours ago
نیتن یاہو قاتل ہے، اسرائیل کو کھیلوں کے عالمی مقابلوں سے باہر نکالا جائے، ترک صدر

ویب ڈیسک
|
27 Sep 2025
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں "قاتل" قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر خالی کرسیوں کو سنائی گئی، کیونکہ دنیا اب ان کے جھوٹ پر یقین نہیں کرتی۔
اردوان نے کہا کہ غزہ میں نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور تباہی کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے، اور مظلوموں کی آہیں ایک دن ضرور نیتن یاہو کو پکڑیں گی۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں اور اسے عالمی کھیلوں کے مقابلوں سے باہر کیا جائے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ غزہ کی تباہی کا تخمینہ 100 ارب ڈالر سے زائد ہے، اور یہ نقصان اسرائیلی حکومت سے ہر صورت وصول کیا جانا چاہیے تاکہ متاثرہ فلسطینی عوام کی بحالی ممکن ہو سکے۔
Comments
0 comment