نیویارک: سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کو سزا، ملزم نے عدالتی فیصلے پر کیا کہا؟

نیویارک: سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کو سزا، ملزم نے عدالتی فیصلے پر کیا کہا؟

12 اگست 2022 کو نیویارک کے ایک ادبی پروگرام کے دوران ہادی مطر نے اسٹیج پر چڑھ کر رشدی پر چاقو سے متعدد وار کیے تھے
نیویارک: سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کو سزا، ملزم نے عدالتی فیصلے پر کیا کہا؟

ویب ڈیسک

|

25 May 2025

نیویارک میں 2022 میں متنازع مصنف سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے 27 سالہ ہادی مطر کو عدالت نے 32 سال قید کی سزا سنائی۔  

تفصیلات کے مطابق 12 اگست 2022 کو نیویارک کے ایک ادبی پروگرام کے دوران ہادی مطر نے اسٹیج پر چڑھ کر رشدی پر چاقو سے متعدد وار کیے تھے۔ حملہ اتنا اچانک اور تیز تھا کہ سیکیورٹی اہلکار فوری ردعمل نہ کر سکے۔  

حملے میں رشدی کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی اور اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا جس کے بعد ماہرین نے مشکل سے اس کی جان بچائی۔  

رشدی کو صحت یاب ہونے میں کئی ماہ لگے اور اب وہ ایک آنکھ سے دیکھنے اور ایک ہاتھ سے لکھنے سے معذور ہے۔  

ہادی مطر نے موقع پر ہی گرفتاری دی اور دورانِ گرفتاری نعرہ تکبیر بلند کیا۔  فروری 2024 میں ڈسٹرکٹ اٹارنی نے اسے مجرم قرار دیا۔  

عدالت نے قتل کی کوشش کے جرم پر 25 سال اور ہینری ریز (ایک دوسرے متاثرہ فرد) پر حملے پر 7 سال کی الگ الگ سزائیں سنائیں، جو مل کر 32 سال بنتی ہیں۔  

ہادی مطر نے سزا سنائے جانے کے دوران عدالت میں چیختے ہوئے کہا کہ "رشدی منافق ہے اور توہین کا مرتکب ہوا ہے۔"

یہ مقدمہ اب وفاقی عدالت میں بھی چلایا جائے گا، جہاں سزا میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔  حملے کے وقت ہینری ریز (ادبی پروگرام کے میزبان) بھی اسٹیج پر موجود تھے اور رشدی کو بچانے کی کوشش میں خود زخمی ہوئے۔  

ہادی مطر کا تعلق نیو جرسی کے شہر فیئر ویو سے ہے۔  اس نے حملے کے بعد کسی پچھتاوے یا شرمندگی کا اظہار نہیں کیا اور سزا کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!