12 hours ago
پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے کیخلاف کارروائی سے انکار پر بھارت کے لیفٹننٹ جنرل گرفتار

ویب ڈیسک
|
30 Apr 2025
بھارت نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کیخلاف فوری کارروائی سے انکار کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو شمالی کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت سے ہٹاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع نے بتایا کہ عسکری حکام نے جنرل کمار کو پہلگام واقعے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم انہوں نے احتیاطی پالیسی اپناتے ہوئے مہم جوئی سے گریز کیا۔
اس پر نریندر مودی کی حکومت نے انہیں فوری طور پر عہدے سے معزول کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں نئے کمانڈر کو تعینات تو کیا گیا ہے تاہم وادی میں تعینات فوجیوں نے لڑنے اور آگے بڑھنے سے انکار کیا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح سے کمانڈر کی معزولی کے بعد اہلکاروں کا مورال ڈاؤن ہوا ہے۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے پہلگام ضلع میں ایک فائرنگ واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے جلدبازی میں سندھ طاس معاہدہ** معطل کر دیا، جو 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا تھا۔
اس اقدام کو بھارت کی ہٹ دھرمی قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق، بھارتی فوج اور حکومت کے اندرونی انتشار کے باعث خطے میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔
Comments
0 comment