18 hours ago
پاک چین اتحاد، راہول گاندھی نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Webdesk
|
11 May 2025
کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کے طریقہ کار پر کڑی تنقید کی ہے، اور الزام لگایا ہے کہ اس کے نتیجے میں ہندوستان کے دو دیرینہ علاقائی دشمن پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعلقات پیدا ہوئے ہیں۔
کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی کا واحد سب سے بڑا مقصد پاکستان اور چین کو الگ رکھنا ہے۔ آپ (مودی) نے جو کچھ کیا ہے اس سے دونوں ممالک اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ واحد سب سے بڑا جرم ہے جو آپ نے ہندوستان کے لوگوں ساتھ کیا ہے۔
راہول گاندھی کا یہ تبصرہ ہندوستان اور چین کی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے کے درمیان آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات نے کئی دہائیوں کی اسٹریٹجک پوزیشن کو نقصان پہنچایا ہے جس کا مقصد ہندوستان کی قومی سلامتی کے لیے دو محاذوں کے خطرے کو روکنا ہے۔
Comments
0 comment