پاکستان عوام کے مفاد کا مکمل احترام کرے، الیکشن ہر اقوام متحدہ بھی بول پڑا
Webdesk
|
13 Feb 2024
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کو قانونی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی حکام سے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انتونیو گوتریس نے بتایا کہ ہم پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد کے تمام مسائل کو طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں، کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث ہو اور انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی کے لیے عوام کے مفاد کا مکمل احترام کیا جائے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے پر بھی زور دیا۔انہوں نے پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ پرسکون ماحول کو برقرار رکھیں اور ہر قسم کے تشدد کو مسترد کریں۔
Comments
0 comment