پاکستان اسرائیل کو متنبہ کرے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، ہانیہ

پاکستان اسرائیل کو متنبہ کرے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، ہانیہ

اسلام آباد میں حرمت اقصی کانفرنس کا انعقاد، مفتی تقی عثمانی نے فتویٰ جاری کردیا
پاکستان اسرائیل کو متنبہ کرے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، ہانیہ

Webdesk

|

7 Dec 2023

اسلام آباد میں حرمت اقصی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔

خلاصہ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا اگر خطے میں طاقت کا استعمال کرتا ہے تو چین اور روس طاقت کے توازن کے لیے کردار ادا کریں۔ سراج الحق نے کہا حکومت اسرائیل کو سپورٹ کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرے۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا حسب استطاعت تمام مسلمانوں پر جہاد فرض ہے ، دو ریاستی حل کی بات سے پرہیز کیا جائے۔

مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس  سے ملک کے جید مذہبی رہنماؤں اور مختلف شعبہ جات کے نمائندوں نے خطاب کیا۔۔ کانفرنس سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہاہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوگا۔ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو نکال باہر کیا۔۔ امریکا اگر خطے میں طاقت کا استعمال کرتا ہے تو چین اور روس طاقت کے توازن کے لیے کردار ادا کریں۔ 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا مسلمان حکمران بتائیں کیا طیاروں اور پیسوں کا مقابلہ انکے بھیجے گئے آلوٹماٹر سے ہوگا؟ حکومت اسرائیل کو سپورٹ کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرے۔

وفاق المدارس العربیہ کے صدر مفتی تقی عثمانی نے کہا عالم اسلام مغرب کی غلامی کا شکار ہیں۔ حسب استطاعت تمام مسلمانوں پر جہاد فرض ہے ، دو ریاستی حل کی بات سے پرہیز کیا جائے۔۔

کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ اجتماع اسرائیل کی ظالمانہ بمباری اور جنگی جرائم کی روک تھام اور اسرائیل کی پشت پناہی ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ تمام مسلمانوں پر فریضہ عائد ہوتا ہے کہ وہ فلسطینی باشندوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!