2 hours ago
کراچی میں یتیم کمسن بچے سے لفٹ کے بہانے زیادتی، حالت تشویشناک
ویب ڈیسک
|
23 Dec 2025
شہر قائد کے علاقے کورنگی ناصر جمپ کی رہائشی بیوہ خاتون کے کمسن بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث اسکی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ 20 دسمبر کو پیش آیا، سفاک ملزم بچے کو لفٹ دینے کے بہانے کے کر گیا اور ہازوے ندی میں سنسان جگہ پر زیادتی کی، جبکہ حالت تشویشناک ہونے پر کورنگی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب پھینک کر فرار ہوگیا۔
کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بیوہ خاتون رضوانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ایف آئی آر کے مطابق 20 دسمبر کی شب ایک موبائل فون سے کال آئی اور مجھے بتایا کہ تمھارا بچہ 10 سالہ زوہیب کورنگی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کاز وے کے قریب بے ہوشی کی حالت میں ملا ہے جس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور اسے جناح اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔
خاتون کے مطابق وہ اپنے دیور عمران کے ہمراہ جناح اسپتال گئی اپنے بیٹے کو بہت بری حالت میں دیکھا۔
بیٹے نے ہوش آنے پر بتایا کہ وہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب کام پر جانے کے لیے بس اسٹاپ پر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم شخص نے آکر مجھے لفٹ دی جس پر میں اس کے ہمراہ بیٹھ گیا۔
متاثرہ کے مطابق ملزم مجھے گودام چورنگی لے گیا اور ندی کے قریب جنگل میں لیجا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب میری حالت غیر ہوئی تو وہ مجھے موٹر سائیکل پر کورنگی لائسنس برانچ کے قریب پھینک کر فرار ہوگیا جبکہ ملزم کو سامنے آنے پر شناخت بھی کرسکتا ہوں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔
Comments
0 comment