پاکستان سے جنگ کے کئی ماہ بعد بھارتی ایئرچیف کا مضحکہ خیز دعوی، ایک اور مذاق بن گیا
بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں پاکستان کے 6 جہاز گرائے تھے

ویب ڈیسک
|
9 Aug 2025
بھارتی ایئر چیف نے کئی ماہ بعد ایک عجیب و غریب بیان دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے آپریشن سندور میں پاکستان کے چھ طیارے تباہ کیے تھے۔
اس بیان کو بھارتی حکومت کی ناکامی چھپانے کی ایک نئی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی ایئر چیف کا یہ مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک یادگاری تقریب کے دوران سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی حکومت کو اس آپریشن میں ہونے والے نقصانات پر سخت تنقید کا سامنا ہے اور اس دعوے کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment