پاکستانی جوہری ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

پاکستانی جوہری ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

عالمی جوہری ادارے نے بھارتی دعووں کی تردید کردی ہے
پاکستانی جوہری ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

ویب ڈیسک

|

15 May 2025

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار مکمل طور پر محفوظ ہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ فوجی تصادم کے دوران کوئی "تابکاری" کا رساؤ نہیں ہوا۔  

یہ بیان بھارت کی اس پراپیگنڈا مہم کے بعد سامنے آیا ہے جس میں پاکستان کے جوہری پروگرام کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی۔

 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو "جوہری بلیک میل" کی دھمکی دی ہے۔  

اسی طرح جمعرات کو بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے Srinagar میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "کیا جوہری ہتھیار ایسے غیر ذمہ دار اور بدعنوان ملک کے ہاتھوں میں محفوظ ہیں؟ میرا خیال ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو IAEA کی نگرانی میں لینا چاہیے۔"

تاہمنے اپنے تازہ بیان میں عالمی ادارے نے تمام بھارتی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار مکمل طور پر محفوظ ہیں اور تصادم کے دوران کوئی تابکاری کا رساؤ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔  

 ترجمان نے کہا کہ "ہمیں ان رپورٹس کا علم ہے جن کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہے۔ IAEA کے پاس موجود معلومات کے مطابق، پاکستان کے کسی بھی جوہری تنصیب سے تابکاری کا کوئی رساؤ یا اخراج نہیں ہوا ہے۔"  

واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے آپریشن بُنیانِ مرصوص کے دوران نہ صرف بھارت کے برہموس میزائل اڈے تباہ ہوئے بلکہ ایس-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کو بھی نقصان پہنچا۔  

اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی حکومت نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم، اب IAEA کی وضاحت کے بعد بھارت کا یہ دعویٰ بھی بے بنیاد ثابت ہو چکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!