پاسدارانِ انقلاب کا امریکا کو دوٹوک پیغام

پاسدارانِ انقلاب کا امریکا کو دوٹوک پیغام

حالیہ پیش رفت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایران دباؤ کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم ہے
پاسدارانِ انقلاب کا امریکا کو دوٹوک پیغام

Webdesk

|

31 May 2026

ایران: پاسداران انقلاب کور کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے مخالفین نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور عوامی عزم کا غلط اندازہ لگایا، جس کے باعث ان کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے۔

ایرانی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے یداللہ جوانی نے کہا کہ دشمنوں کا خیال تھا کہ ایران پر جنگ مسلط کر کے جلد اپنے اہداف حاصل کر لیے جائیں گے، تاہم حالات اس کے برعکس ثابت ہوئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام، میزائل صلاحیت اور نظامِ حکومت کو کمزور کرنے کے منصوبے ناکام رہے ہیں، جبکہ خطے کی صورتحال اب ایران کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے۔

یداللہ جوانی کے مطابق امریکہ کے پاس اب دو راستے ہیں؛ یا وہ ایرانی عوام کے حقوق اور مطالبات کو تسلیم کرے یا پھر کشیدگی اور تنازع کے راستے پر چلتا رہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ پیش رفت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایران دباؤ کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم ہے اور اپنے قومی مفادات کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!