پوپ فرانسس کی حالت بگڑ گئی، رپورٹس میں بیماری بگڑنے کی تشخیص

پوپ فرانسس کی حالت بگڑ گئی، رپورٹس میں بیماری بگڑنے کی تشخیص

ویٹی کن سٹی نے پوپ فرانسسز کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی
پوپ فرانسس کی حالت بگڑ گئی، رپورٹس میں بیماری بگڑنے کی تشخیص

ویب ڈیسک

|

20 Feb 2025

ویٹی کن سٹی: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹیکن کی جانب سے ایک اہم اپڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم وہ ہوش میں ہیں اور انہوں نے جمعرات کی صبح ناشتہ بھی کیا ہے۔  

ویٹی کن کے حکام نے بتایا کہ پوپ کے خون کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن کے نتائج سے ان کی صحت میں معمولی بہتری دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوپ فرانسس کی طبیعت مستحکم ہے اور وہ علاج کے تحت بہتری کی جانب گامزن ہیں۔  

دوسری جانب، اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھی اسپتال میں پوپ فرانسس کی عیادت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطالوی وزیر اعظم نے کہا کہ "پوپ فرانسس ہشاش بشاش تھے اور انہوں نے مجھے حوصلہ افزائی کی۔" انہوں نے پوپ کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔  

واضح رہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر انہیں 14 فروری کو روم کے جیملی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر ان کے معالجین نے بتایا تھا کہ پوپ کو سانس کی تکلیف ہے، لیکن اب ڈبل نمونیا کی تشخیص سامنے آئی ہے۔  

عالمی رہنماؤں اور عوام کی جانب سے پوپ فرانسس کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!