پیرس اسلحے کی یورو نیول نمائش سے اسرائیلی کمپنیوں کو باہر کردیا گیا

پیرس اسلحے کی یورو نیول نمائش سے اسرائیلی کمپنیوں کو باہر کردیا گیا

فرانس میں یہ اسلحے کی یورپی ملکوں کی نمائش اگلے ماہ منعقد ہونے جا رہی ہے۔
پیرس اسلحے کی یورو نیول نمائش سے اسرائیلی کمپنیوں کو باہر کردیا گیا

Webdesk

|

17 Oct 2024

پیرس: مشرق وسطی میں کشیدگی کی لہر میں سنگینی اور خصوصا لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد سے اسرائیل فرانس کے درمیان ناراضگی کی لہر نے فرانس میں ہونے والے اسلحہ کی نمائش سے اسرائیل کو آئوٹ کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں یہ اسلحے کی یورپی ملکوں کی نمائش اگلے ماہ منعقد ہونے جا رہی ہے۔

تاہم فرانسیسی منتظمین نے فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیلی وفد کو نمائش میں سٹال لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ منتظمین کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے۔

اب فرانس کی حکومت نے 'یورو نیول' نمائش کے منتظمین کو باضابطہ طور پر اطلاع کر دی ہے کہ اسرائیلی وفد اپنے کسی سٹال یا جنگی آلے کے بغیر آ سکے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!