اردوان کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

اردوان کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا، ترک صدر
اردوان کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک

|

13 May 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کی ہر اچھے برے وقت میں مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں۔

ترکیہ کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہمیں خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا۔

انوہں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ جانے والے تناوٴ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔

اردوان نے کہا کہ اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، ان سے اہم گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر ایک بار پھر مبارک پیش کرتا ہوں اور مشورہ دیتاہوں کہ اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں،ہم خواہاں ہیں کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے کے حل کو آسان بنائے۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ ان شاء اللہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!