رفح اسرائیلی فوج کیلیے قبرستان بن گیا، 8 فوجی ہلاک

رفح اسرائیلی فوج کیلیے قبرستان بن گیا، 8 فوجی ہلاک

حماس اور القسام نے مشترکہ طور پر ذمہ داری قبول کرلی
رفح اسرائیلی فوج کیلیے قبرستان بن گیا، 8 فوجی ہلاک

ویب ڈیسک

|

16 Jun 2024

فلسطین کے علاقے غزہ کے بعد رفح میں زمینی کارروائی کے نتیجے میں اسرائیل کو ایک بار پھر بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز رفح میں زمینی آپریشن کے دوران حماس اور القسام کے مسلح مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی پرشدید حملہ کیا جس میں فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں مل سکا۔

مزاحمت کاروں نے فائرنگ کے بعد بکتر بند پر راکٹ فائر کیا اور دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں وہ زور دار دھماکے سے پھٹی اور پرخچے اڑ گئے۔ 

حملے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی بکتر بند میں 8 اسرائیلی فوجی سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور وہ ناقابل شناخت تھے۔ اسرائیلی نے 8 فوجیوں کی ہلاکت کو بڑا دھچکا قرار دیا اور کہا ہے کہ وہ حماس کے خاتمے تک حملوں کو مزید تیز کرے گا۔

اُدھر فوجیوں کی ہلاکت پر تل ابیب میں اسرائیلی شہریوں نے مظاہرہ کیا اور نتین یاہو کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جنگ بندی، فوری الیکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!