10 hours ago
رفال کی ناکامیاں اجاگر نہ ہوں، اس لیے مودی کو سیزفائر کرنا ہی تھا، بھارتی تجزیہ کار

Webdesk
|
14 May 2025
نئی دہلی: سیز فائر کو پاکستان کی مجبوری قرار دینے والے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھارتی تجزیہ کاروں نے آئینہ دکھا دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی سینئر تجزیہ کار مینو جین نے بھارتی ٹی وی پر پاک بھارت کشیدگی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیت پاکستان کی ہوئی ہے، مودی گھٹنوں کے بل چل کر ٹرمپ کے پاس گئے، ٹرمپ کو بیک ڈور سے بلوایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے ملکی عزت کو ٹرمپ کے قدموں میں رکھ دیا، رفال کی ناکامیاں اجاگر نہ ہوجائیں اس لیے مودی جی کو سیز فائر کرنا ہی تھا۔
دوسری جانب بھارتی سابق وزیر ارون شوری نے بھی لائیو شو کے دوران بھارتی میڈیا کے احمقانہ دعوں پر سخت تنقید کی۔انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ سے متعلق کہا کہ یہ اب صرف گودی میڈیا نہیں بلکہ مودی میڈیا بن گیا ہے۔
بھارتی سابق وزیر ارون شوری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور پر قبضہ ہو گیا، کراچی پورٹ تباہ ہوگیا جیسی باتوں پر دنیا بھر میں بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
Comments
0 comment