رجب طیب ایردوآن کی دھمکی پر اسرائیل کا جواب ؟

رجب طیب ایردوآن کی دھمکی پر اسرائیل کا جواب ؟

اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ایردوآن ... صدام حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
رجب طیب ایردوآن کی دھمکی پر اسرائیل کا جواب ؟

Webdesk

|

29 Jul 2024

تل ابیب/انقرہ:ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل میں داخل ہو سکتا ہے۔تاہم اسرائیل کی جانب سے اس دھمکی پر جواب سامنے آیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ایردوآن ... صدام حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کاٹز نے مزید کہا کہ انھیں یہ یاد کر لینے دیں کہ وہاں کیا ہوا اور معاملہ کس طرح اختتام تک پہنچا۔یسرائیل کاٹز نے اپنی پوسٹ میں ایردوآن اور سابق عراقی صدر صدام حسین کی سواری کی تصویر بھی منسلک کی۔

اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی اسرائیل میں داخل ہو سکتا ہے جیسا کہ ماضی میں لیبیا اور نگورنو قرہ باخ میں داخل ہوا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!