9 hours ago
رمضان کے آخری عشرے اور عید کے 7 دن کی تعطیلات،، ایوان صدر سے نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک
|
17 Mar 2025
رمضان کے 15 روزے ہونے پر اب اس کے الوداع کہنے کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور پلک جھپکتے برکتوں، ساعتوں والا مہینہ ہم سے رخصت ہو جائے گا۔
رمضان کے جانے کے ساتھ ساتھ مسلمان اسلامی تعلیمات کی روشنی میں عید الفطر کی تیاریوں میں بھی مشغول ہورہے ہیں۔
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیظو نے رمضان کے آخری عشرے میں جم کر عبادات کرنے کیلیے سہولت دیتے ہوئے 20 مارچ سے سرکاری دفاتر میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔
اسی کے ساتھ انہوں نے عید الفطر کی تعطیلات میں غیرمعمولی توسیع کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت عوام کو ایک پورا ہفتہ عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملے گا۔ صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، اگر یکم شوال 31 مارچ 2025 کو ہوتا ہے، تو سرکاری دفاتر 31 مارچ سے 3 اپریل تک بند رہیں گے۔ تاہم، اگر عید 30 مارچ کو ہوتی ہے، تو تعطیلات 30 مارچ سے 1 اپریل تک ہوں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے صدر معیظو نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو 3 اپریل تک چھٹیاں دی جائیں گی، قطع نظر اس کے کہ عید کس دن ہو۔
اس فیصلے کے تحت، 4 اور 5 اپریل کو جمعہ اور ہفتہ (مالدیپ کا روایتی ویک اینڈ) ہونے کی وجہ سے سرکاری دفاتر 6 اپریل 2025 تک بند رہیں گے۔
اس طرح، عوام کو مسلسل ایک ہفتے کی عید کی چھٹیوں کا لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔
Comments
0 comment