رملہ میں کار بم دھماکہ، 4 اسرائیلی ہلاک، 8 زخمی

رملہ میں کار بم دھماکہ، 4 اسرائیلی ہلاک، 8 زخمی

اسرائیلی پولیس کے مطابق یہ ایک منظم جرم کے زمرے میں کی گئی کارروائی ہے۔
رملہ میں کار بم دھماکہ، 4 اسرائیلی ہلاک، 8 زخمی

Webdesk

|

13 Sep 2024

تل ابیب : اسرائیل کے مرکزی شہر رملہ میں کار بم دھماکے میں چار ہلاک اور کم از کم آٹھ زخمی ہو گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ اسرائیلی پولیس کے مطابق یہ ایک منظم جرم کے زمرے میں کی گئی کارروائی ہے۔

لیاد ابیل میں مقامی ہسپتال اساف حروف میڈیکل سنٹر کے ترجمان نے بھی چار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے چھ مزید کو علاج دیا جا رہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس ابتدائی طور پر اس واقعے کا الزام اسرائیل میں موجود عربوں پر عاید کر رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ منظم جرم ہے اور اس کے بارے میں شبہ ہے کہ عرب کرمنل گروپ نے کیا ہوگا۔

ایک اسرائیلی ادارے کے مطابق کار بم دھماکہ ایک بڑے سٹور اور رہائشی عمارت کے درمیان کھڑی کی گئی کار میں ہوا۔ ایک اسرائیلی امدادی کارکن کے مطابق اچانک دھماکے کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والے ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

کیونکہ یہ گاڑی سٹور کے دروازے کے سامنے کھڑی کی گئی تھی جو لوگوں کے سٹور سے نکلنے میں رکاوٹ تھی۔ریسکیو ورکر نے کہا کہ ہم نے زخمیوں کو کار دھماکے والی جگہ سے دور منتقل کر کے ان کا علاج شروع کر دیا ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!