روس گرمی سے بچنے کی کوشش میں 49 شہری ہلاک، بچے بھی شامل

روس گرمی سے بچنے کی کوشش میں 49 شہری ہلاک، بچے بھی شامل

ملک کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈوبنے کے 68 واقعات رپورٹ ہوئے
روس گرمی سے بچنے کی کوشش میں 49 شہری ہلاک، بچے بھی شامل

Webdesk

|

8 Jul 2024

روس میں شدید گرمی سے بچنے کے لیے دریاؤں، نالوں اور ندی میں نہانے والے 49 شہری ڈوب کر ہلاک ہوگئے  ۔

روسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرمی سے بچنے کیلیے شہریوں نے سمندر، دریاؤں سمیت دیگر ٹھنڈے مقامات کا بڑی تعداد میں رخ کیا اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہریوں کے ڈوبنے کے 68 واقعات پیش آئے۔

ان میں سے بچوں سمیت 49 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ باقیوں کو بچالیا گیا۔ اموات کی تصدیق ڈیزاسٹر اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ روس میں گزشتہ ہفتے 1917 کے بعد سے اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جس کے دوران درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!