روس کی خوبصورت بائیکر موٹرسائیکل حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں
Webdesk
|
25 Jul 2024
ماسکو: روس کی خوبصورت ترین خاتون بائیکر ترکیہ میں موٹرسائیکل حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور بائیکر 38 سالہ تتیانا اوزولینا ترکیہ میں تیز ترین موٹرسائیکل چلا رہی تھیں اور اطلاعات کے مطابق وہ ایک ٹرک سے ٹکرائیں۔
ترکش میڈیا کے مطابق موٹرسائیکل خاتون کے کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ ٹرک سے ٹکرائی، حادثے کے فوری بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق خاتون بائیکر کو حادثے کی جگہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ ان کا ایک 13 سالہ بیٹا بھی ہے جو صدمے کی حالت میں ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ادارے اس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، مرنے والی خاتون کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 30 لاکھ سے زائد فالوررز ہیں۔
Comments
0 comment