روسی صدر کی جشن آزادی پر مبارک باد

روسی صدر کی جشن آزادی پر مبارک باد

روسی صدر کا پاکستانی ہم منصب اور وزیر اعظم کو فون
روسی صدر کی جشن آزادی پر مبارک باد

ویب ڈیسک

|

14 Aug 2024

روس کے صدر پیوٹن نے پاکستان کے یوم آزادی پر صدر مملکت اور وزیراعظم سے رابطہ کر کے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں پیوٹن نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دوطرفہ تعاون، انسداد دہشتگردی اور افغان تنازع کے حل کی کوششوں کے اچھے نتائج سامنے  آرہے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ عوام کے مفاد اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے ہمارے تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

روسی ہم منصب نے صدر زرداری اور وزیراعظم سے کہا کہ  آپ کی اچھی صحت اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، تمام پاکستانیوں کے لیے امن اور خوشحالی کی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!