سعودی عرب ، 22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن دھر لئے گئے

سعودی عرب ، 22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن دھر لئے گئے

13ہزار سے زائد افراد اقامہ قوانین، تقریبا ساڑھے 5 ہزار سرحدی قوانین اور 3300 سے زائد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
سعودی عرب ، 22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن دھر لئے گئے

Webdesk

|

20 Oct 2024

سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 22ہزار کے لگ بھگ غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 13ہزار سے زائد افراد اقامہ قوانین، تقریبا ساڑھے 5 ہزار سرحدی قوانین اور 3300 سے زائد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

بیان کے مطابق غیرقانونی طورپر مملکت میں داخل ہونیکی کوشش پر 1421 افرادگرفتار ہوئے جبکہ غیرقانونی طورپرملک سے باہر جانے کی کوشش میں53 افراد گرفتار اور غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر18 افراد گرفتار کیے گئے۔

واضح رہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جبکہ مجموعی طور پر سعودی عرب میں 21 ہزار 971 غیر قانونی تارکین گرفتار کیے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!