سعودی عرب: متعدد علاقوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری

سعودی عرب: متعدد علاقوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
سعودی عرب: متعدد علاقوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری

Webdesk

|

20 Apr 2026

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں آج سے جمعے تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

سعودی حکام کے مطابق ریاض اور مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے لے کر شدید بارشوں کی زد میں رہیں گے، بعض علاقوں میں سیلابی صورتِ حال، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

غیر یقینی موسمی حالات کے باعث محکمہ تعلیم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر آج ریاض میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!