سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

سفارت خانہ نے اپنے تمام شہریوں سے لبنان کے سفر پر پابندی کے فیصلے پر عمل کرنے کے اپنے سابقہ مطالبے کو دہرایا
سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

Webdesk

|

30 Jun 2024

بیروت :لبنان میں سعودی سفارت خانے نے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں موجودہ واقعات کی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

 سفارت خانہ نے اپنے تمام شہریوں سے لبنان کے سفر پر پابندی کے فیصلے پر عمل کرنے کے اپنے سابقہ مطالبے کو دہرایا اور کہا لبنان میں موجود شہری فوری طور پر لبنان سے نکل جائیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے اس دعوے کا تعلق اسی دعوے سے ہے جو متعدد ملکوں نے اپنے شہریوں کے لیے لبنان کا سفر نہ کرنے کی ضرورت کے بارے میں کیا تھا۔

 خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے جاری دھمکیوں کی شدت میں اضافے کے ساتھ اور حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکانات کے بڑھ جانے کے بعد یہ ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!